سپریم کورٹ نے صرف سندھ حکومت کو شیم نہیں کہا، وزیر اعلیٰ سندھ

September 24, 2021

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے صرف سندھ حکومت کو شیم نہیں کہا، عدالتوں میں بھی 50 ہزار کیسنز زیر التوا ہیں، جمعرات کی بارش میں صرف ایک جگہ پانی جمع ہوا، کچھ عرصہ قبل نیویارک سب وے میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے تسلیم کیا کہ سندھ میں تعلیم کے امور ٹھیک نہیں لیکن ٹیچرز کے امتحانات میں 99 فیصد کا فیل ہونا اس بات کا ثبو ت ہے کہ حکومت سفارش سے بھرتیاں نہیں چاہتی۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے شیم آن سندھ گورنمنٹ ریمارکس پر بھی بات کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعرات کی بارش میں پانی صرف ایک جگہ جمع ہوا، دنیا میں ایسا روڈ بتایا جائے جہاں بارش ہو لیکن پانی نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں سندھ کے بڑے اسپتالوں میں بیرون ملک سے لوگوں کے علاج پر خوب تنقید ہوئی، لیکن حقائق کچھ ایسے ہی رہے ہیں، تنقید کرنے والے خود اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں کو مثالی بنانے کی منصوبے پر عمل ہوگا۔