کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعے کو واپڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو0-10 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاک بحریہ نے آرمی کی ٹیم کو 1-5 سے زیر کیا۔
کوہاٹ کے علاقے لاچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ آٹھ اکتوبر سے ہمارا ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہوگا۔
پولیس کے مطابق واردات ایک ہفتہ قبل کی گئی تھی، عاشق سولنگی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
یمنی حکومتی فورسز نے حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ شروع کر دیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آیا اسے فوری طور پر جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق آگ ٹیکنیکل روم میں گیس کٹنگ کے دوران بھڑکی جس پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے، قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے مہمان کا استقبال کیا۔
امین ناصر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی تقریباً 3 ارب بیرل کم ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا، معاہدے کی مدت بیس سال ہوگی، معاہدے کے بعد پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گی۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا۔
اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ فوجی ، تکنیکی اور ادارہ جاتی سطح پر کیا کیا جا سکتا ہے؟
ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، خالد یوسف چودھری، ریاض حسین شاہ اور ناہیدہ سیف کا نام شامل ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعہ کا ذمہ دار ایران ہے۔
سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26 کروڑ روپے مالیت کے 71 ہزار 815 انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر مبینہ گھریلو تشدد کے کیس میں پولیس نے ان کے شوہر جواد علی کو گرفتار کرلیا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے شرکت کی۔