سابق ایس ایچ او مومن آباد اور کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالا مفرور ملزم گرفتار

September 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مومن آباد سے مقابلے میں سابق ایس ایچ او مومن آباد اور پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرا ر ہونے والے انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 10جنوری 2021و پولیس سے مقابلے کے دوران سابق ایس ایچ او مومن آباد اور کانسٹیبل فیضان کو زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا،جبکہ ملزم کے ساتھی عاشق عرف بھولو کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا تھا، مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مفرور ملزم رشید بلوچ عرف جادوگر ولد عثمان کو گرفتار کرلیا ،ملزم مومن آبادپولیس کو کے مقدمہ نمبر 14/2021 زیر دفعہ 353/ 324/ 34/ 7ATA میں نامزد مفرور/مطلوب تھا،ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ملزم اور کے ساتھی کے خلاف شہر بھر کے مختلف تھا نوں میں 25 سے زائد مقدمات درج ہیں۔