ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت چہلم شہدائے کربلا پرسیکورٹی کیلئے اجلاس

September 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں چہلم شہدائے کربلاکے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کراچی،ایڈیشنل کمشنر کراچی،ڈائریکٹر آئی بی، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی پی ٹریفک، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ترجمان سندھ رینجرزکے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے صوبے بھرمیں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔