گھریلو تنازع پر موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون پر تیزاب پھینک کرفرار

September 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگئے۔خاتون کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 15 کامران چورنگی کے قریب واقع فلیٹ میں افغان آرکیڈ میں گھریلو تنازع پرموٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے 25سالہ خاتون سائر ہ زوجہ صادق پر تیزاب پھینک دیا اورفرار ہوگئے۔جس کےنتیجےمیں خاتون کے ہاتھ اور کمر جھلس گئی، پولیس کےمطابق خاتون کو نجی اسپتال منتقل کرکےمزید تفتیش کر رہے ہیں۔پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی ہے۔جبکہ پولیس خاتون کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی ہے ۔