کوئٹہ، میڈیکل کالجز میں داخلے کے طریقہ کار کیخلاف احتجاج، گرفتار طلبا کو ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیا گیا

September 25, 2021

کوئٹہ(ٹی وی رپورٹ)کوئٹہ میں میڈیکل کالجزمیں داخلے کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج پر گرفتار طلبا کو ہتھکڑیاں لگا کر کچہری میں پیش کردیا گیا، پری میڈیکل کے75طلبا کو گزشتہ رات دھرنا دینے پرگرفتار کیا گیا تھا، مقدمات درج کرلئے گئے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے ثنا بلوچ نے تھانےمیں طلبا سے اظہار یکجہتی کیا، پری میڈیکل کے طلبا کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کےتحت آن لائن انٹری ٹیسٹ کی بجائے فزیکل ٹیسٹ لیا جائے۔