ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اقداما ت کیے جائینگے ،گورنر ظہور آغا

September 25, 2021

کوئٹہ (آن لائن )مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدراور بزرگ رہنماں حاجی جمعہ خان بادینی کی قیادت میں رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرزکے نمائندہ وفد نے گورنر بلوچستان سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ گورنر بلوچستان سیدظہور آغا نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل و تعمیری اجتماعی مطالبات غورسے سنے اور مسائل جلدترجیحی بنادوپرحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بعض درخواستوں پر فوری آرڈرز جاری کردیئے جبکہ نیشنل ہائی وے خصوصا رخشاں ڈویژن کے تفتان روڈ پرایک روٹ کے ایک مسافر گاڑی کواس کے دورانیہ سفر میں جگہ جگہ چیک کرنےکی بجائے ایک پوائنٹ پرچیک کرنے کی ٹرانسپورٹرزکے تعمیری تجویز پر متعلقہ کسٹمزحکام اور ایف سی حکام کے سربرہاں اورتعمیری سوچ رکھنے والے ٹرانسپورٹر نمائندوں کامشترکہ اعلی سطحی اجلاس جلدمنعقد کرنے کی یقین دہانی اورتفتان روٹ پر ایرانی اشیائے خوردونوش اور گھریلو استعمال کے سامان کی محدود پیمانے پر نقل و حمل سے متعلق ریلیف کی سفارش کی یقین دہانی کی ۔گورنربلوچستان سید ظہور احمدآغا نے کوئٹہ تفتان شاہرا ہ (این چالیس)کی خستہ حالی ,قمبرانی روڈ،کراچی روڈ ہزارگنجی کی خستہ حالی اور سریاب اورسبزل روڈ کٹنگ کے زمرے میں متاثرین کے نقصانات کے ازالے سے متعلق بھی حکام سے سفارش کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں موجود ٹرانسپورٹرز نمائندوں حاجی محمدیوسف بادینی،حاجی طاہر خان محمد حسنی، میراحمدسمالانی،فضل الرحمن مندوزئی،میرشفیع محمد بلوچ، حفیظ اللہ مرادزئی، میر خان محمود خان بادینی ترجمان بلوچستان ٹرانسپورٹرز الائنس نے گورنر بلوچستان ظہور آغا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ گورنر بلوچستان ٹرانسپوٹررز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے ۔