ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے الجفیر اڈے پر امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایران نے جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جزیرہ قِشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی فوج کا حملہ قبیح اور مایوس کُن جرم ہے۔ پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملہ خطرناک قدم ہے، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
عباس عراقچی نے کہا یہ مثال امریکا نے خود قائم کی ہے، ایران نے نہیں۔