ماں باپ کو بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، روبینہ اشرف

September 25, 2021

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا بیٹیوں سے متعلق کہنا ہے کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میںروبینہ اشرف کی جانب سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر، اداکاری کے دور، اداکاری، تجربات اور پروجیکٹس سے متعلق خوب باتیں کی گئیں۔


جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں’ماہی ‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میںآئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، جن کی بیٹیاں ہیں وہ یقیناً میرے اس جملے کو سمجھ جائیں گے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اور کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بیٹیاں ہیں وہ بھی اس بات کو سمجھ جائیں گی کیوں کہ بیٹیاں ہی ہوتی ہیں جو اپنے والدین کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑتیں اور والدین کو اپنی زندگی میںسے کہیں جانے نہیں دیتیں۔‘