آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا کو شکست دینے والی روبینہ اشرف کی کام پر واپسی

رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ روبینہ اشرف کی اپنے کام پر واپسی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ رہنے والی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹ سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تصویر شیئر کی جو اُن کے نئے آنے والے ڈرامے کے سیٹ کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے لکھا کہ ’آخر کار کام پر واپسی ہوگئی۔‘

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہیش ٹیگ HappyWorking  بھی استعمال کیا اور اس کے ساتھ اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں خوشی پر جشن منانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اِس کے علاوہ روبینہ اشرف نے اپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ سیٹ پر موجود ہیں اور کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈی اداکارہ تین جون کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انھوں نے خود کر گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

بعدازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

بعدازاں اداکارہ کے شوہر طارق مرزا نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید