آسام میں مسلمان شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر مودی پر تنقید

September 25, 2021


بھارتی ریاست آسام میں مسلمان شہری پر پولیس اور سرکاری فوٹوگرافر کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر مودی سرکار پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔

مودی سرکار کا ایک اور وار بھارتی عوام کا سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار بن گیا۔

آسام میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نام پر بھارتی پولیس اور سرکاری فوٹوگرافر نے مسلمان شہری پر تشدد کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی سیاستدانوں، صحافیوں اور عوام نےسوشل میڈیا پر مودی سرکار کو لتاڑ دیا۔

ایک صارف نے لکھا بے دخلی کے نام پر آسام میں لوگ مارے جاتے ہیں جو اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کا واضح ثبوت ہیں۔

بھارتی صحافی کوشک ڈیکا نے کہا آسام میں جو ہوا وہ غیر انسانی اور ناقابل قبول ہے۔

مدھو نامی صارف نے لکھا بی جے پی کی حکمرانی میں کیا ہورہا ہے پوری دنیا مودی کے فاشزم کو دیکھ رہی ہے۔

ڈاکٹر شادھو نے لکھا یہ حکومت کی ناکامی اور آسام پولیس کی بربریت کا زندہ ثبوت ہے۔

بھارت کی اہم اپوزیشن پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے آسام کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ریاست، 'ریاست کی لگائی گئی آگ' میں ہے۔