مشق ’’امن مشن 2021 ‘‘ ڈونگز ٹریننگ ایریا روس میں اختتام پذیر

September 26, 2021

راولپنڈی ( وقائع نگار)مشق امن مشن 2021 کی اختتامی تقریب ڈونگز ٹریننگ ایریا ، اورین برگ ریجن روس میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر سنٹرل ملٹری ضلع روس کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر لیپین مہمان خصوصی تھے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا اور ایک دوسرے سے تجربات کا تبادلہ کیا۔