کم آمدن والوں کیلئے10ہزار گھروں کا منصوبہ تیار، NLC اور FWO نے حکومت سے تعمیر کیلئے اجازت مانگ لی

September 26, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر دینے کا منصوبہ تیار،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نےانفراسٹرکچر سڑکوں کے بعد گھروں کی تعمیر کا کام بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی۔نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس تعمیر ،لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائیونڈمیں بنائے جائیں گے۔