جیمز بانڈ فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ کا ورلڈ پریمیئرکل ہوگا

September 27, 2021

لندن (آئی این پی) شہرہ آفاق جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا ورلڈ پریمیئرمنگل 28 ستمبر کو ہوگا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم پریمیئر رائل البرٹ ہال لندن میں ہوگا۔ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی دنیا بھر میں 30 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔