سعودی عرب، قومی دن کی تقریب میں خاتون کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار

September 27, 2021

ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب کے شہر طائف میں حکام نے ایک شخص کو عوامی پارک میں مملکت کے قومی دن کی تقریب کے دوران میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔اس واقعہ کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے ذریعے پتا چلا تھا۔ ویڈیو میں نظرآنے والی متاثرہ لڑکی روایتی لمبے ڈھیلے ڈھالے لباس عبایا میں ملبوس تھی۔اس مشتبہ ملزم نے خاتون کوچھوا تھا اور پھر جلدی سے بھاگ گیا تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ اس مشتبہ شخص کی عمر 20سال سے زیادہ ہے اور وہ سعودی شہری ہے۔