ترجمان افغان حکومت ذبیح ﷲ مجاہد کی والدہ انتقال کر گئیں

September 27, 2021

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )افغان حکومت نے نائب ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ذبیح ﷲ مجاہد کی والدہ کی نماز جنازہ پکتیا میں ادا کی جائیگی۔ دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ذبیح ﷲ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ﷲ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔