ریس لگاتے رکشے موٹرسائیکل اور سائیکل سے جا ٹکرائے، 5 افراد جاں بحق

September 27, 2021

میانی (نامہ نگار)سرگودھا کے علاقے میانی میں ریس لگاتے دو رکشوں کے موٹرسائیکل اور سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ گائوں کوٹ احمد خان (ٹبہ اصحاب ) کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عدنان اور گائوں وجھی کے رکشہ ڈرائیور عادل نے اتوار کے روزمیانہ گوندل روڈ پر رکشوں کی ریس لگائی۔ دونوں سیم نالہ کے پاس پہنچے تو سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل جس پر دو آدمی سوار تھےجبکہ ایک سائیکل سوار سےجاٹکرائے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں رکشوں کے ڈرائیور عدنان، عادل اورموٹرسائیکل اور سائیکل سوار پانچوں افرادموقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تھانہ میانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کے بعد تحقیقات شروع کردی۔