پولیس اہلکار سے موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین لیا گیا

September 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ ممتازآبادکے علاقے میں وردی میں ملبوس پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا،موٹرسائیکل اورموبائل سے محروم کردیا۔تفصیل کے مطابق کانسٹیبل محمد نعیم دربار شاہ شمس سے ڈیوٹی ختم کرکے اپنی موٹرسائیکل پر سوارہوکر گھرجارہاتھاکہ بہاولپوربائی پاس کے قریب تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا متعلقہ پولیس نے ڈاکووں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔