گٹار بجا کر دولہے کیلئے گانا گاتی ہوئی دلہن کے انٹرنیٹ پر چرچے

September 27, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس وقت خوب وائرل ہے جس میں ایک سجی سنوری دلہن کو اپنے دولہے راجا کے لیے گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک خوبصورت بھارتی دُلہن کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دُلہن کو بھاری بھرکم عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عروسی لباس میں جہاں اکثر لڑکیوں کو تنگ ہوتے اور بیزار دیکھا جاتا ہے وہیں یہ دُلہن آرام و سکون سے اپنے دولہے کے لیے گٹار بجا رہی ہے اور ساتھ میںبھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم ’ایئر لفٹ‘ کا مشہور گانا ’سوچ نہ سکے‘ گا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو تا حال 7 ہزار سے زائد بار انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے جبکہ اس کے کمنٹ باکس میں اس دُلہن کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔