اہلیہ سے متعلق سوال پر شاہد کپور کا مداح کو دلچسپ جواب

September 27, 2021

بھارتی اداکار شاہد کپور نے بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو چن لینے کے سوال پر مداح کو لاجواب کردیا۔

سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ایک مداح کی جانب سے دلچسپ سوال پوچھا گیا۔

مداح نے اپنے پسندیدہ اسٹار سے سوال کرلیا کہ "بچوں کو سنبھالنا زیادہ مشکل ہے یا پھر بیوی کو؟"

اس پر شاہد نے مداح کو لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ "لگتا ہے کہ آپ کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔"

خیال رہے کہ شاہد کپور کی میرا راجپوت سے 2015 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کے دو بچے زین اور میشا ہیں۔