میمن گوٹھ، پولیس کی سرپرستی میں 20 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے، متاثرین

September 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی سرپرستی میں میمن گوٹھ کی 20ایکڑ زمین پر نا جائز قبضہ کر کے زمین کے اصل مالکان کے خلاف ہی جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ، اس حوالے سے متاثرین نے آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ملیر اور دیگر حکام کو درخواست دی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے ، زمین کے مالکان نے وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔ا س سلسلےمیں کاشف قریشی ولد عبدالغفار قریشی نے ایس ایس پی ملیر کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیاہےکہ زمین قانونی طور پرمیری والدہ کی ملکیت ہے، بااثرقبضہ مافیانے پولیس کی سرپرستی میں ہماری زمین پر پر ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔