وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کی راجہ الیاس کے والد راجہ خان محمد کے انتقال پر تعزیت

September 28, 2021

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں حاجی محمد منیر ،غلام مصطفیٰ چوھدری ،پروفیسر امتیاز چوھدری ، کونسلر عمران حمید ملک ، ایل اے خان ، چوھدری محمد سعید ، چوھدری محمد رفیق، چوھدری محمد منیر ، راجہ انور، راجہ ملک داد دیگر رہنماؤں نے لوٹن میں مقیم سرھوٹہ نمبر 2کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد الیاس ایڈووکیٹ کے والد راجہ خان محمد کے جنازے میں شرکت کی اور راجہ الیاس احمد ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم کی کمیونٹی کے اندر کی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مرحوم اپنی ذات کے اندر ایک تحریک تھے۔ ان رہنماؤں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اھل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین