ڈائریکٹر و پرڈیوسر فحاشی، گندی جگتوں سے تھیٹر کو پاک کریں، ظفر شاہین

September 28, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)مصنف و ہدایتکار ظفر شاھین نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر ملکر ڈرامہ کی اصل شکل کو بحال کریں فحاشی، گندی جگتوں سے تھیٹر کو پاک کریں ڈرامہ کی زبان ہر کوئی سمجھتا ہے ہم نے بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کے لیے تھیٹر بنایا ہے ملتان کے تمام سکولوں کے پرنسپل صاحبان سے گزارش ہے کہ اس تھیٹر کو ضرور اپنے بچوں کو دکھائیں لائیو نہیں دکھا سکتے تو ملٹی میڈیا پر دکھائیں ویڈیو مفت فراھم کی جائے گی۔