بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت پر زور

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر )سگنیفائی لمیٹڈ، پیغام پاکستان کے اشتراک ، جنوبی پنجاب ملٹی سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ معاشرے میں اس وقت سب سے زیادہ ضرورت فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کی ہے جو اچھے کام کرے اس کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔اس موقع پر ذوالفقار علی سندھو، تحریک انصاف کے انور قریشی،قاری اللہ دتہ ، علامہ علی رضا قمی، نعیم اقبال ،یاسر خان، عاشق بادوزئی ، ریاض بھٹی، غلام رسول سمرا،عامر محمود نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔