ہائیکورٹ: ایم این اے کی بجلی چوری پکڑنے والامیپکو افسر معطل

September 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شان گل نے رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر بجلی چوری کا کیس پکڑنے والے ایس ڈی او کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کی جانب سے جاری شوکازنوٹس معطل کر دیا ہے۔پٹیشنر محمد عارف راجہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ 23 فروری 2019 کو فیڈر انچارج محمد، مبشر ایل ایس ون محمد قمر اور محمد خالد ڈرائیور کے ہمراہ ایم این اے رانا قاسم نون کے ڈیرے پر واقع چاہ محمد والا میں چھاپہ مارا جہاں مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی چوری کی جا رہی تھی۔