جلدی مرض لیشمینیا کے علاج کے لیے سیٹلائٹ کلینک کا آغاز

September 28, 2021

پشاور(جنگ نیوز) میڈیسنز سنز فرنٹیئرز جسے طبیبان بے سرحد (ایم ایس ایف) بھی کہا جاتا ہے، نے دیہی صحت مرکز(آر ایچ سی) بڈھ بیر میں جلدی مرض لیشمینیا کے علاج کے لیے سیٹلائٹ کلینک کا آغاز کیا ہے تا کہ اس مرض میں مبتلا افراد کی طبی دیکھ بھال کو ضلع پشاور تک بڑھایا جا سکے۔ یہ سیٹلائٹ کلینک ،محکمہ صحت، خیبر پختونخواہ کے تعاون سے متاثرہ لوگوں تک پہنچنے اور بیماری کی تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔کال دانہ یا سال دانہ کے نام سے معروف جلدی مرض لیشمینیا ریت کی مکھی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ بیماری ایک چھوٹے زخم کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ شدید جسمانی عضو کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ جان لیوا مرض نہیں ہے لیکن ان مریضوں کو اکثر شرمندگی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جلدی لیشمینیا پاکستان میں نظر انداز کی جانے والی بیماری ہےنیا سیٹلائٹ کلینک پشاور کے مضافات میں متاثرہ افراد کو علاج فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ آر ایچ سی بڈھ بیرسیٹلائٹ کلینک میں مریض کو نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال، ایم ایس ایف کے جلدی لیشمینیا کلینک سے بیماری کی تشخیص کے بعد لیا جائے گا۔جلدی لیشمینیا مرض کی شدت کو دیکھتے ہوئےتین سے آٹھ ہفتوں کے دوران روزانہ یا دو ہفتہ وار انجیکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماضی میں ، مریضوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنا علاج مکمل نہیں کرپاتے کیونکہ روز لمبا سفر کرکے ہسپتال ۔ آ نا ان کے لیے مشکل اور مہنگا ہوتا ہے ۔ آر ایچ سی بڈھ بیر میں سیٹلائٹ کلینک مریضوں کو اپنے علاقے میں ہی علاج کی سہولت دیتا ہے۔ ایم ایس ایف اس سال کے آخر میں بی ایچ یوٹیلبینڈ میں ایک اور سیٹلائٹ کلینک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جلدی لیشمینیا کی تشخیص اور علاج مریضوں کے لیے مفت بلکل ہے