یہ کس مشہور اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

September 28, 2021

سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئی نظر آتی ہے اور بچپن کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسڑی کے معروف اداکار فیصل قریشی نےبھی اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی ہے ۔

فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے بچپن کی ایک خوبصورت اور یادگار تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی بچپن کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ نہیںلکھا کہ آیا انہیں اپنی یہ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا خیال کیسے آیا۔

تاہم ، اداکار کی اس تصویر کوسوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔