• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئی نظر آتی ہے اور بچپن کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نےبھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے کچھ خاص اور پسندیدہ کھلونوں کیساتھ لی گئی بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کردہ اس تصویر میں انہوں نے دو ٹیڈی بیئر پکڑے ہوئے ہیں اور سائیڈ پر ایک پینگوئن رکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ انہیں ان کے پینگوئن کی یاد آرہی ہے۔‘

اداکارہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین