اسپینش لیگ میں سیلٹا ویگو نے گریناڈا کو ہرا دیا

September 29, 2021

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں سیلٹا ویگو نے گریناڈا کو ایک گول سے ہرا دیا، میچ کا واحد گول ڈينس سواریز نے کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کے نوے منٹ تک مقابلہ صفر۔صفر سے برابر تھا، آخری حملے میں فاتح ٹیم کو جیت ملی۔

لالیگا کے ایکشن سے بھرپور میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔