زخمی بلی

October 02, 2021

سبین سیف

مو نے دیکھا اک بلی کو

بال تھے اس کے ریشم جیسے

اس کا رنگ تھا سونے جیسا

آنکھیں اس کی بڑی بڑی تھیں

مو نے کہا ماؤ بلی

آؤ میرے پاس تم آؤ

بلی بولی کیسے آؤں

دیکھو مجھ کو چوٹ لگی ہے

مو نے کہا کہ اچھا ماؤ

میں اب تم کو ٹھیک کروں گا

یہ لو تم یہ گولی کھالو

پھر میں تم کو بسکٹ دوں گا

بلی نے جب بسکٹ کھایا

مو نے پھر اک ٹیکہ لگایا

پھر بلی کو پٹی باندھی

بلی نے پھر مو سے کہا یہ

مو تم سب سے اچھے ہو

تم نے مجھ کو ٹھیک کیا ہے

اب میں پھر سے کھیلوں گی

مو نے کہا کہ ہاں اب جاؤ

اب تم بالکل ٹھیک ہوجاؤ