عائشہ عمر، شعیب ملک کا فوٹو شوٹ وائرل

October 09, 2021

با صلاحیت، معروف اداکارہ، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے ایک پاکستانی جریدے کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کے انٹرنیٹ پر چرچے ہیں۔

دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شخصیات عائشہ عمر اور شعیب ملک نے ایک جریدے کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر شیئر کر کے مداحوںکو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔


عائشہ عمر اور شعیب ملک نے پاکستانی جریدے ’اوکے! پاکستان‘ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

جریدے کا سر ورق شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس جریدے کی ٹیم کے ساتھ کام انجوائے کیا۔‘

دوسری جانب عائشہ عمر نے بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے اس پوسٹر کو اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور ایک دلچسپ انسٹااسٹوری بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔