رحیم یار خان، بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

October 12, 2021


رحیم یار خان کے علاقے پیر شہیداں میں 4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

چند مہینے پہلے بھی ایک بچہ اسی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار میونسپل کارپوریشن کو گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن کوئی نوٹس نہیںلیا گیا۔