نیشنل ٹی 20 کپ کے دونوں سیمی فائنل آج ہوں گے

October 12, 2021


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ ناردرن سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

خیبرپختونخوا اور ناردرن کا مقابلہ دوپہر 3 بجےشروع ہوگا جبکہ سندھ اور سینٹرل پنجاب کا میچ شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

قومی ٹی20 کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے اور 6،6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4،4 میچز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رن ریٹ کے حساب سے پوائنٹ ٹیبل میں خیبرپختونخوا پہلے، سینٹرل پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے اور ناردرن چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ساؤتھ پنجاب 5ویں اور بلوچستان چھٹے نمبر پر رہی ہے۔