رحیم یار خان :9 افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

October 13, 2021


رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کوفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سےتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔