رحیم یار خان کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل پر صادق آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
پولیس نے 9 افراد کے قتل کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔
صادق آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر تمام کاروباری مراکز، دکانیں، اسکول و کالجز بند ہیں۔
ادھر پولیس نے چوک ماہی میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمہ ڈاکوؤں کے اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔