ہرنائی میں کان کنی پر عارضی طور پر پابندی عائد

October 13, 2021


بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے اور آفٹرشاکس کی وجہ سے کان کنی پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہرنائی میں کان کنی پر پابندی پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے لگائی گئی۔

ہرنائی میں کان کنی پر پابندی 12سے19 اکتوبرتک عائد کی گئی ہے، آفٹر شاکس کی وجہ سے مائنز گرنے اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہوسکتا ہے۔