ترکی میں آنے والے شدید زلزلے کے 65 گھنٹے بعد ملبے سے 3 سالہ بچی زندہ نکال لی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ زلزلے سے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے 3 سالہ بچی 65 گھنٹے کے بعد زندہ نکال لی گئی ہے۔
امدادی ٹیموں نے ملبے سے 3 سال کی بچی کو 65 گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز ترکی میں ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترک حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازمیر میں اب تک 26 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ، یونان، برطانیہ، مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔