پشاور: خواجہ سراؤں کو دھمکیاں دینے والا ملزم تھانے سے فرار

October 13, 2021

فوٹو: فائل

پشاور میں خواجہ سراؤں کو دھمکیاں دینے اور فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم تھانہ بڈھ بیر سےفرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راز خان ایڈیشنل محرر کی لاپرواہی کے باعث ملاقات کے لیے آنے والے بھائی کی مدد سے فرار ہوا۔

پولیس نے ایڈیشنل محرر اور ملزم کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں خواجہ سراؤں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی لاپرواہی سے تھانہ بڈھ بیر سے سےفرار ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم راز خان تھانہ شاہ قبول پولیس کو خواجہ سراؤں کو دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔