• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار شہید


پشاور کے علاقے سکندر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نعما خان گھر سے ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار کر شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق  واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید