آریان کو شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کے باعث نشانہ بنایا جارہا ہے، شتروگن

October 14, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بالی ووڈ لیجنڈ شتروگن سنہا بھی آریان خان کے حق میں بول پڑے،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈ شترو گن سنہا نے منشیات کیس میں آریان خان کیساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے صرف شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔شترو گن سنہا نے منشیات کیس میں آریان خان کو استعمال کئے جانے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہ معاملہ اب مذہب کیساتھ بھی جوڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ اس سرزمین پر رہنے والے تمام لوگ بھارتی شہری ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، ہمارا آئین سب کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔