آریان خان کے پرستار بھی اُن کی رہائی کے لیے میدان آگئے

October 14, 2021

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے پرستار ان کی رہائی کے لیے سامنے آگئے، منشیات کیس کی سماعت کے موقع پر ایک پرستار نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر ’آریان کو رہا کرو‘ کا مطالبہ درج تھا۔

اس کے علاوہ ان کے متعدد پرستار سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کی حمایت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آریان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز گوا جانے والے ایک کروز شپ سے ممنوعہ منشیات رکھنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔

اب جبکہ ان کی درخواست ضمانت اس وقت زیر سماعت ہے۔ تو آریان خان نے جیل میں قرنطینہ میں رہنے کا عرصہ آج یعنی 14 اکتوبر کو مکمل کرلیا ہے، جس کی بنا پر انھیں جیل کے عام سیل میں شفٹ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی منفی رپورٹ آنے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔