شاہی باغ کٹھہ پر دوکانوں کارخ دلہ زاک کی طرف کرنے کی کوشش ناکام

October 15, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر)شہرکے بلدیاتی ادارے ٹاؤن ون نے شاہی باغ فن لینڈسے متصل شاہی باغ کٹھہ پرتعمیرشدہ دوکانوںکارخ مین دلہ زاک روڈکی طرف کرنے کی کوشش ناکام بنادی ٹاؤن ون کے ٹیکس ریگولیشن آفیسرریاض اعوان کوذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ مارکیٹ کے یونین عہدیداررات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے دوکانوںکی دیواروںپرمین دلہ زاک روڈکی طرف شٹرگیٹ لگاکردیواریں توڑنے کاارادہ کیے ہوئے ہیں جس پرانہوںنے انفوریسمنٹ آفیسرقیصرباچا ودیگرسٹاف کے ہمراہ موقع پرپہنچ کرتجاوزات کیخلاف آپریشن کیااورشٹرگیٹ لگانے کیلئے لایاگیاسامان سرکاری تحویل میں لے لیاآپریشن کے دوران دوکانداروںکی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی جس پرریاض اعوان نے انہیں انتباہ کیاکہ وہ تجاوزات کیخلاف کوئی بھی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اوریہ کہ تجاوزات مافیاکے ساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹاجائیگا۔