ایران سے مذاکرات خوش گوار رہے، سعودی وزیرِ خارجہ

October 15, 2021


سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات خوش گوار رہے ہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے سنجیدہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہونا ان کے لیے بہت بڑی تبدیلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عر ب نے ہمیشہ کہا ہے کہ خطے کو مستحکم کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپریل سے مذاکرات جاری ہیں۔