اسپورٹس کمپلیکس میں فیڈریشنز کو ایک ہفتے میں دفاتر خالی کرنے کے نوٹس

October 16, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد میں پی ایس بی میں موجود کھیلوں کی فیڈریشنوں کو ایک ہفتے میں اپنے دفاتر خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے،پی ایس بی کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کی وجہ سے دفاتر خالی کرائے جارہے ہیں،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان کی ہدایت کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن، اتھلیٹکس فیڈریشن، والی بال ، ٹینس فیڈریشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن، بیڈمنٹن فیڈریشن، فٹبال فیڈریشن، کبڈی فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کونوٹس بھجواے گئے ہیں ۔ دوسری جانب مختلف فیڈریشنز کے عہدداران نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اس اقدام پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی فیڈریشنز کے دفاتر نہیں ہونگے تو کہاں ہونگے ، بورڈ کے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔