ایس او پیز کی خلاف ورزی گرانفروشی پر 25دکانیں سر بمہر

October 16, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب14 افراد کو گرفتار کرلیا ۔25دکانیں سیل کر د ی گئیں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر 79ہزارروپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔