پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور وفاقی وزیر میں اختلافات شدید

October 16, 2021


لکی مروت میں سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

سابق وزیر اور ایم پی اے ہشام انعام اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔

ہشام انعام اللّٰہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے افتتاح سے علاقے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔