گورنر سندھ نے لیاقت علی کی جائے شہادت کو راولپنڈی کے بجائے کراچی قراردے دیا

October 16, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی کی جائے شہادت کو راولپنڈی کے بجائے کراچی قراردے دیا۔

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیاقت علی خان کو کراچی میں شہید کیا گیا۔