مقبوضہ کشمیر: سید علی گیلانی کے پوتے سرکاری نوکری سے فارغ

October 16, 2021

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ انتقامی حربوں پر اتر آئی، حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

انیس الاسلام کو دہشت گردی کی معاونت کرنے کے جھوٹے الزام پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔

سید علی گیلانی کے پوتے کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں بطور ریسرچ افسر کام کررہے تھے۔