مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں ایک اور کشمیر نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
اس طرح آج شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
کے ایم سی کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ شام بھی ضلع پلواما اور سری نگر میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔