ایبٹ آباد: نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیا

October 16, 2021

ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دے دیا۔

رپورٹکے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹاں شامل ہیں۔

نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق خاتون پہلے ہی 2 بیٹیوں کی ماں ہے جبکہ ماں اور بچے صحتمند ہیں۔